الیکشن کمیشن:  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی حکومتی درخواست منظور 

الیکشن کمیشن:  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی حکومتی درخواست منظور 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک  ووٹنگ مشین کے معائنے کی حکومتی درخواست منظورکرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت اطلاعات  کے نمائندوں کو بھی ووٹنگ مشین کے معائنے کیلئے  بلایا گیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن  نے17 اگست کوالیکٹرانک  ووٹنگ مشین کے عملی مظاہرے کا مطالبہ کیا  ہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی    شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں ای وی ایم کامعائنہ کرنے کی دعوت دی  تھی۔