Get Alerts

پی ٹی آئی نے ارکان پارلیمان سے ماہانہ چندہ طلب کر لیا

پی ٹی آئی نے ارکان پارلیمان سے ماہانہ چندہ طلب کر لیا

پشاور:تحریک انصاف نے پارٹی اخراجات کے لیے اپنے ارکانِ پارلیمان سے ماہانہ چندہ طلب کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت نے تمام ایم این ایز، سینیٹرز اور ایم پی ایز کو ہدایت کی ہے کہ ماہانہ اپنی تنخواہوں کا 10 فیصد کٹوتی کے طور پر پارٹی فنڈ میں جمع کروائیں۔ ہر رکن کے لیے یہ چندہ 50 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، اخراجات پورے نہ ہونے کی صورت میں ارکان کو 72 گھنٹوں کے اندر بقایا رقم جمع کروانے کی فوری درخواست کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، پی ٹی آئی نے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی بقایا واجبات ہوں تو انہیں الگ سے رپورٹ کیا جائے۔

پارٹی قیادت نے صورتحال کو ہنگامی قرار دیتے ہوئے ارکان سے فوری تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ پارٹی کے مالی امور بلا تعطل جاری رہ سکیں۔

ٹیگز: