خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، 13اضلاع میں ری پولنگ جاری ،سخت سکیورٹی انتظامات

 خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، 13اضلاع میں ری پولنگ جاری ،سخت سکیورٹی انتظامات

پشاور: خیبرپختونخواکے 13اضلاع میں بلدیاتی انتخابات  کیلئے ری پولنگ آج ہو رہی ہے اور سب کی نظریں ڈی آئی خان میئر کی نشست پر  ہیں جہاں عمرامین گنڈاپور،فیصل کریم کنڈی اورکفیل نظامی میں کڑامقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں ری پولنگ کا عمل   صبح 8بجےسےشام 5 بجےتک جاری رہے گا  جس کے لئے مجموعی طورپر 500 سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

پشاور،چارسدہ،نوشہرہ،خیبر،مہمند،مردان،کوہاٹ،کرک، بنوں،لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان،بونیراورباجوڑ میں ری پولنگ ہو گی، تحصیل بکاخیل میں پولنگ ساڑھے9سےشام ساڑھے5بجےتک ہوگی۔ری پولنگ کا عمل میئرسٹی،تحصیل چیئرمین،نیبرہڈاورویلیج کونسل کی نشستوں پرہوگی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کےپہلےمرحلےمیں ہنگامہ آرائی،امیدواروں کی وفات کےباعث پولنگ روک دی گئی تھی جہاں اب دوبارہ پولنگ کروائی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں