علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد

علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد
سورس: file

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور کو  نامزد کر دیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کے وزیر اعلیٰ کے پی ہونے کی منظوری دے دی ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علی محمد خان نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا کا اگلا وزیراعلیٰ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا  میں پاکستان تحریک انصاف  کی پہلی حکومت میں صوبائی وزیر ریونیو تھے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
 



مصنف کے بارے میں