Get Alerts

پاکستان کی افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی پر تشویش

پاکستان کی افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی پر تشویش

نیویارک: پاکستان نے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے رواں ماہ پاکستان میں بی ایل اے (بلوچستان لبریشن آرمی) اور داعش کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان بزدلانہ کارروائیوں میں 80 معصوم شہری جاں بحق ہو گئے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان پر حملوں کے لیے ایک بار پھر افغان سرزمین کو استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ پاکستان نے سلامتی کونسل کی طالبان پر پابندیوں کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

پاکستانی مندوب نے افغان عبوری حکومت سے درخواست کی کہ وہ دہشت گرد گروپوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور اپنے انسداد دہشت گردی کے وعدوں کو پورا کرے۔

ٹیگز: