Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کا روزانہ طبی معائنہ ہوتا ہے،صحت پر سیاست کرنا مناسب نہیں،رانا ثناءاللہ

بانی پی ٹی آئی کا روزانہ طبی معائنہ ہوتا ہے،صحت پر سیاست کرنا مناسب نہیں،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر سیاست کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ کی غفلت والی بات غلط ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق غلط معلومات پھیلانا مجرمانہ ہے اور سیاست کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا غیر مناسب ہے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنوری کے پہلے ہفتے میں اپنی صحت کی شکایت کی تھی، جس کے بعد 16 جنوری کو ان کا معائنہ کیا گیا۔ 19 جنوری کو ایک اور معائنہ کیا گیا اور ٹیسٹ کیے گئے، بعد ازاں انہیں جیل کے ڈاکٹر نے دوائیں دیں، جنہیں انہوں نے تین چار دن استعمال کیا۔ 24 جنوری کو عمران خان کو انجیکشن بھی لگایا گیا، اور یہ سب چیزیں ڈاکومنٹ پر موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ 25 بار مختلف ڈاکٹرز نے کیا، اور 9 دسمبر کو جب میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا تو عمران خان نے اپنی آنکھ کی شکایت نہیں کی تھی۔

اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے بھی اپنی آنکھ کے بارے میں شکایت کی اور کہا کہ اگر فوری طور پر علاج نہ کیا گیا تو بینائی کے نقصان کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس میں لاپرواہی کا ذکر کیا، اور واضح کیا کہ اس معاملے میں غفلت برتی گئی ہے۔

ٹیگز: