دہشت گردی کیخلاف جنگ صرف ڈالروں پر نہیں لڑی جا سکتی : خواجہ آصف

دہشت گردی کیخلاف جنگ صرف ڈالروں پر نہیں لڑی جا سکتی : خواجہ آصف


اسلام آباد:وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ڈالروں کی بنیاد پر نہیں لڑی جا سکتی‘ افغانستان میں امریکہ اپنی ناکامی کا ذمہ دار ہمیں نہیں ٹھہرا سکتا ‘ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی نقصان اٹھایا‘ صلہ الزام تراشی کی صورت میں دیا گیا۔ دوستوں اور اتحادیوں کا امتحان نہیں دیا جاتا۔


وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کے حوالے سے گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے۔ دوستوں اور اتحادیوں کا امتحان نہیں لیا جاتا۔ سنجیدگی انہیں ظاہر کرنی ہے۔ ہم اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف ڈالروں کی بنیاد پر نہیں لڑی جا سکتی۔ افغانستان میں امریکہ اپنی ناکامی کا ذمہ دار ہمیں نہیں ٹھہرا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر الزام کی روش ترک کرنا ہو گی۔ ہم نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔ صلہ الزام تراشی سے دیا گیا۔