پاکستان سنگل ونڈو نے روسی زبان میں ہیلپ لائن سروس متعارف کرا دی

پاکستان سنگل ونڈو نے روسی زبان میں ہیلپ لائن سروس متعارف کرا دی
سورس: file

کراچی: پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے روسی زبان میں ہیلپ لائن سروس متعارف کرادی۔

 پی اسی ڈبلیو کے مطابق روسی زبان میں ہیلپ لائن متعارف کرنے سےوسطی ایشیائی ممالک کے تاجر، بین الاقوامی تجارت میں فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے پی ایس ڈبلیو نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

پی ایس ڈبلیو ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو تجارت میں شامل فریقین کو معیاری معلومات اور دستاویزات کو سنگل انٹری پوائنٹ کے ساتھ داخل کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ سے متعلقہ ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ اس کا مقصد پاکستان کی سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائز کرکے اور کاغذ پر مبنی دستی عمل کو ختم کرکے کاروبار کرنے کے وقت اور لاگت کو کم کرنا ہے۔

مصنف کے بارے میں