سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع

سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع
کیپشن: image by facebook

کراچی:سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے ,  وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد سندھ حکومت نے سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ  میں رینجرز کے اختیارات میں مزید توسیع کر دی گئی ، انتخابات سر پر ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی جانب سے سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے:ڈیموں کی تعمیر کی فنڈنگ کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف
 
 
ابتدائی اطلاعات کے بعد انتخابات کے حوالے سے فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کی الگ خدمات لی گئی ہیں ، موجودہ رینجرز کو دہشتگردی کے تناظر میں تعینات کیا گیا اور اس کی موجودگی گزشتہ چار سالوں سے مسلسل کی جا رہی ہے ۔

 واضح رہے کہ آخری مرتبہ سندھ رینجرز کے اختیارات میں اضافہ  اکتوبر 2018 میں تین ماہ کے لیے کیا گیا تھا ، رینجرز کو کراچی میں یہ خصوصی اختیارات 1997 کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تفویض کیے گئے ہیں اور اب انہیں 10 اپریل 2018 تک وسعت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:گوگل پر کبھی ان چیزوں کو سرچ مت کریں
 
 
 

انیس سو ستانوے کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے مطابق رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور مشتبہ دہشتگردوں کے خلاف آزادانہ کارروائیوں کرسکتی ہے۔

اس سے قبل رواں برس 09 جنوری 2018، 11 کتوبر 2017 اور 15جولائی سے 12 اکتوبر 2017 تک تین ماہ کیلئے رینجرز کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی گئیں۔