Get Alerts

ٹیکس چوروں کے معاون اہلکاروں کا سخت احتساب کیا جائے:وزیراعظم کی ہدایت

ٹیکس چوروں کے معاون اہلکاروں کا سخت احتساب کیا جائے:وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ ان کے معاون افسران اور اہلکاروں کا بھی سخت احتساب کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ایف بی آر کے ٹیکس دائرہ کار میں اضافے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کی موجودہ مالی سال میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے تمام افراد و شعبوں کو اس میں شامل کیا جائے جو ٹیکس دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے سیمنٹ اور تمباکو سمیت دیگر شعبوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام کی بدولت چینی اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹیکس آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

ٹیگز: