حکومت کاغذائی کمی کے شکار بچوں کیلئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت کاغذائی کمی کے شکار بچوں کیلئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے غذائی کمی کا شکار بچوں کے لئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق غذائی کمی کے شکار بچوں کے معاملے بارے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا ہے اور اور جلد ہی بچوں کیلئے پروگرام شروع کردیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سماجی تحفظ پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔

عمران خان بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کا اعلان کریں گے جبکہ پروگرام کے تحت غذائی کمی کا شکار بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیراعظم پروگرام کے سلسلے میں وزارت صحت اور صوبائی حکومتوں کو خصوصی ٹاسک دیں گے۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے غریب اور متوسط طبقے کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں اور گزشتہ دنوں لاہور میں شیلٹر ہوم کا بھی وزیراعظم عمران خان نے افتتاح کیا تھا ۔