اسلام آباد، احتساب عدالت نے وکلا پر تشدد کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد، احتساب عدالت نے وکلا پر تشدد کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کےباہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس کے باعث جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ایک بار پھر بد نظمی دیکھنے میں آئی۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور اس دوران ایک وکیل زخمی بھی ہوگیا۔ وکلا نے الزام لگایا کہ انہیں پولیس نے عدالت جانے سے روکا اور ڈنڈے برسادیئے جس کےباعث ان کے ساتھی وکیل کا سر پھٹ گیا جسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

زخمی وکیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ناکے پر ٹارگٹ کرکے مارا گیا لگتا ہے تحریک نجات کا غصہ اتارا گیا ہے لیکن ہم ایسے ہتکھنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

واقعے کے بعد وکلا کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے پاس پہنچ گئی جنہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم پر تشدد کیا گیا ہے جس کا ازالہ کیا جائے تاہم احتساب عدالت کے جج نے وکلا پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد وکلا پر تشدد کے واقعے کی انکوائری کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں