میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا ، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات نہیں کی: عمران خان 

میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا ، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات نہیں کی: عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات نہیں کی میں نے صرف یہ کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ الیکشن تک موخر کیا جائے۔

بنی گالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے وضاحت کی کہ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ نیا آرمی چیف نئی آنے والی حکومت تعینات کرے اوراس وقت تک یہ معاملہ موخر کر دیا جائے۔ ستمبر میں ہی عوام کو باہر نکلنے کی کال دوں گا۔اگلے سال الیکشن منظور نہیں ۔انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہوا تو ستمبر میں احتجاج کی کال دوں گا۔ 

عمران خان نے کہا کہ کال زیادہ دور نہیں رواں ماہ ہی دوں گا۔ اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ نواز شریف کا انتظار کر رہا ہوں وہ آئے تو ایسا استقبال ہوگا کہ دنیا دیکھے گی۔ آرمی چیف کی طرح چیف جسٹس کی تعیناتی بھی میرٹ پر ہونی چاہیے۔ الیکشن کمشنر پاکستان نہیں بلکہ ن لیگ کا ہے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، جیل میں پڑھنے کےلیے کتابیں بھی بیگ میں رکھ لی تھیں جو کوئی پاکستان کے مفاد کےخلاف جائےگا میں اسکےخلاف کھڑا ہوں گا، یہ لنگڑی لولی حکومت اسٹیبلشمنٹ کےبغیر تو کچھ بھی نہیں، میں نہیں چاہتا اسٹیبلشمنٹ کی آڑ لےکر کوئی ملک کو نقصان پہنچائے۔

مصنف کے بارے میں