Get Alerts

کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں"، ایڈمرل نوید اشرف کا رسالپور میں خطاب

کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں

رسالپور: پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک بہترین فورس ہے اور کسی بھی محاذ آرائی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ انہوں نے 'معرکہ حق' کی کامیابی کو شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔
نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہماری افواج امن دشمنوں کے ساتھ بہادری سے لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے آزمائش کے وقت میں ثابت قدم رہنے پر ہر سپاہی کا شکریہ ادا کیا اور نئے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ تقریب کے آخر میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا اور کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کے دوران مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔

ٹیگز: