ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
سورس: File

اسلام آباد: اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران اپر پنجاب ، پوٹھوہار ، اسلام آباد ، خیبر پختوننہوا ، گلگت بالتستان اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ بارہ گھنٹؤں کے دوران شمال مشرقی پنجاب ، پوٹھوہار خطے اور کشمیر  اور دیگر مقامات پر  شدید بارش ہوسکتی ہے۔

ملک کے دوسرے حصوں میں گرم اور مرطوب موسم کی توقع کی جارہی ہے۔

آج صبح اسلام آباد 22 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور اور پشاور30، کراچی25 ، کوئٹہ23 ، گلگت19 ، مرری 18 اور مظفر آباد 22 ڈگری سینٹی گریڈ   درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں