لاہور: نیونیوز کی جانب سے قوم کو جشن آزادی مبارک ہو
پاکستان کا 78 واں یوم آزادی، ملک بھر میں جشن کا رنگا رنگ آغاز، جگہ جگہ آتش بازی!#NeoNews #BreakingNews #14August #AzadiMubarak pic.twitter.com/hWsfvN9rX7
— Neo News (@NeoNewsUR) August 13, 2025
پاکستان بھر میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی پروقار تقریبیں جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ مرکزی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، پارلیمنٹ ممبران اور دوست ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔
تقریب میں پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، پنجاب رینجرز اور ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ ترکی اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے بھی شریک ہوئے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
قومی پرچم کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر سلامی دی اور "پاکستان زندہ باد" کے نعرے بلند کیے۔ ملک بھر کے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں قومی پرچم، جھنڈیاں اور رنگ برنگی روشنیوں سے جشن آزادی کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔
بازاروں میں قومی پرچم، شرٹس، بیجز اور دیگر قومی اشیاء کی بھرپور فروخت ہو رہی ہے، جس سے شہریوں میں وطن سے محبت کا جذبہ عیاں ہے۔ پنجاب حکومت نے معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔
یہ جشن نہ صرف پاکستان کی آزادی کا اظہار ہے بلکہ قربانیوں، اتحاد اور حب الوطنی کا ثبوت بھی ہے۔