Get Alerts

کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں بند کر دیں: کشیدگی میں اضافہ

کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں بند کر دیں: کشیدگی میں اضافہ

بینکاک : کمبوڈیا نے مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر تھائی لینڈ کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہیں بند کر دی ہیں۔ کمبوڈیا کے حکام کے مطابق، تھائی لینڈ کی فوج کے حملوں میں کئی شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور انفراسٹرکچر کو بھی سنگین نقصان پہنچا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق، کشیدگی کے بڑھتے ہوئے اثرات نے دونوں ممالک کے درمیان مزید پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔ اس صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے دونوں ممالک سے اپیل کی کہ وہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں۔ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا اس معاہدے کی پاسداری کریں گے اور امن کے راستے پر قدم بڑھائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی کی خبر دی تھی اور کہا تھا کہ دونوں ممالک امن کے لیے تیار ہیں اور امریکا کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم، اس کشیدگی کے پس منظر میں یہ بات بھی اہم ہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امریکی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد روک دیا تھا۔ تھائی لینڈ کی جانب سے معاہدے کی معطلی سرحد کے قریب ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں اس کے دو فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آئی تھی۔

ٹیگز: