Get Alerts

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے سرحدی تنازع کا پرامن حل، جنگ بندی معاہدہ طے

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے سرحدی تنازع کا پرامن حل، جنگ بندی معاہدہ طے

تھائی لینڈ:تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جاری سرحدی تنازع کے خاتمے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ معاہدہ کوالالمپور میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران طے پایا، جن میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم، کمبوڈیا کے وزیراعظم اور ملائیشین وزیراعظم کے علاوہ امریکہ اور چین کے سفیر بھی موجود تھے۔

 دونوں ممالک نے براہ راست رابطے بحال کرنے اور پرامن حل کی راہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ جھڑپوں میں 35 افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیگز: