Get Alerts

تھائی لینڈ کا کمبوڈیا سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان

تھائی لینڈ کا کمبوڈیا سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان

بنکاک :بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ سرحد پر کشیدگی میں اضافے اور حالیہ جھڑپوں کے بعد سرحدی علاقوں میں مارشل لاء نافذ کر دیا ہے۔

تھائی حکام کے مطابق، چنتھابوری صوبے کے سات اضلاع اور تراٹ صوبے کے ایک ضلع میں مارشل لاء لاگو کیا گیا ہے تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے اور امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

تھائی فوج کی بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر نے بتایا کہ یہ اقدام سرحدی کشیدگی میں شدت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ جھڑپیں مکمل جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔

اب تک جاری جھڑپوں میں 16 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ مقامی آبادی کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

مارشل لاء کے نفاذ کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنا ہے۔ سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: