کمبوڈیا:کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے متنازع سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے دوران 11 شہری اور ایک فوجی ہلاک ہو گئے۔
تھائی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا نے شہری علاقوں پر حملے کیے۔ تھائی فوج نے سرحد پر ایف-16 طیارے تعینات کر دیے ہیں۔ دونوں ممالک نے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے جبکہ چین نے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔