ٹی20 سیریز، جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان منسوخ لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟

ٹی20 سیریز، جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان منسوخ لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟

جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کرلی ہے، رپورٹس کے مطابق سی ایس اے نے وقتی طور پر معذرت کی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کاکہناہے کہ سی ایس اے نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈکے پیش نظر دورہ ملتوی کیاہے۔ان کا کہنا تھاپی سی بی اور سی ایس اے دورہ کے لیے نئی ایف ٹی پی میں جگہ تلاش کریں گے، کوشش ہوگی کہ سیریز رواں سال میں شیڈول کی جائے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو مارچ میں تین ٹی20 میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی اور اس حوالے سے امید افزا اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان آئے گی۔

خیال رہے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے حال ہی دورہ پاکستان کے دوران3 ٹی 20 اور ٹیسٹ میچ کھیلا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں کھیلا جائے گا

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی تھی۔