عوام نےمجھےجو ووٹ دیے وہ کچرے کے ڈھیر سے ملے, بیلٹ پیپرز کا کچرے کے ڈھیر سے ملنا الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ : امیدوار ن لیگ

عوام نےمجھےجو ووٹ دیے وہ کچرے کے ڈھیر سے ملے, بیلٹ پیپرز کا کچرے کے ڈھیر سے ملنا الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ : امیدوار ن لیگ

پشاور: پی کے 80 پشاور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار  سید حیدر شاہ نے کچرے کے ڈھیر سے اپنے بیلٹ پیپرز نکال لیے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی کے 80 پشاور میں بیلٹ پیپرز کچرے کے ڈھیر سے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بیلٹ پیپرز کچرے کے ڈھیر سے ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سید حیدر شاہ نے کہا کہ عوام نے مجھے جو ووٹ دے وہ کچرے کے ڈھیر سے ملے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2024 بدترین الیکشن ہے، بیلٹ پیپرز کا کچرے کے ڈھیر سے ملنا الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔

سید حیدر شاہ نے کہا کہ مجھے دیے گئے ووٹوں کا حشر کیا گیا، ہمارے ووٹ بکسے سے کچرے کے ڈھیر تک کیسے پہنچے؟ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن اس واقع کا نوٹس لیں۔ 

مسلم لیگ ن کے امیدوار کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی اور ناانصافی کیخلاف  الیکشن کمیشن کے سامنےدھرنا دیں گے۔ 

خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 80 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب ز رک خان 23311 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سید حیدر شاہ 2577 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئے۔ 

مصنف کے بارے میں