Get Alerts

سندھ پولیس کی قربانیوں سے امن قائم ہوا، دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں قابلِ فخر ہیں: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

سندھ پولیس کی قربانیوں سے امن قائم ہوا، دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں قابلِ فخر ہیں: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی بہترین کارکردگی کی بدولت صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں واقع نیشنل اکیڈمی فار ایوی ایشن میں پولیس کے جوانوں کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں پولیس فورس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا"پولیس کے جوانوں کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی آج صوبے میں امن و امان کی فضا قائم ہوئی ہے۔ سندھ پولیس نے دہشت گردی اور سنگین جرائم کے خلاف انتہائی مؤثر اور جرات مندانہ کارروائیاں کیں، جو محکمہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہیں۔
مراد علی شاہ نے زور دیا کہ سندھ پولیس سے عوام اور سندھ حکومت کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے وقف کر دیں۔
وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ حکومت پولیس کو جدید وسائل اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا سکے۔

ٹیگز: