اسلام آباد :بینکنگ کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

اسلام آباد :بینکنگ کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

 اسلام آباد :بینکنگ کورٹ نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں  حاضری یقینی بنانے کے لیے آخری موقع دے دیا،عدالت نے عمران خان کو اکتیس جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پراسلام آباد کی  بینکنگ کورٹ کی جج رخشدہ شاہین نے حکمنامہ جاری  کیا حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی عمران خان کی درخواست منظور کی جاتی ہے، یہ آخری موقع  ہے ،عمران خان آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت کے سامنے پیش ہوں ۔

 واضح رہے عمران خان نے  ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے بینکنگ کورٹ میں ضمانت کے لیے رجوع کررکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں