جائیدادوں پر قبضہ،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہم فیصلہ

جائیدادوں پر قبضہ،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہم فیصلہ

اسلام آباد: جائیدادوں پر قبضوں کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیےاہم فیصلہ ہوا ہے۔

جائیدادوں پر قبضوں کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے سمندرپار پاکستانیوں کی جائيدادوں پر قبضے کے کیسز کے جلد فیصلے کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کی منظوری دی ہے۔

عدالتوں کا قیام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں آئے گا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹس میں آن لائن شکایت اور ویڈیو لنک پر عدالت میں حاضری کی سہولت دستیاب ہوگی۔کابینہ کی جانب سے منظور کی جانے والی فاسٹ ٹریک کورٹس مقدمات کا فیصلہ 120 دنوں میں کرنے کی پابند ہوں گی۔

مصنف کے بارے میں