پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر
کیپشن: پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر
سورس: file

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے ملک میں فائیو جی سروس کے بروقت اجراء کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وزارت آئی ٹی کی طرف سے اس سلسلے میں موجود تمام آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

 وزارت آئی ٹی نے ملک میں 5 جی سروسز کو اپنانے کے لئے سات بینڈز کا جائزہ لیا ہے،جن میں درمیانے اور اعلٰی درجے کے 700-MH2میگا ہرٹز، 2.3گیگا ہرٹز ، 2.6گیگا ہرٹز، 3.5گیگا ہرٹز، 8ملی میٹر ویو بینڈ، سی بینڈز (3.6-4.2)گیگا ہرٹز، بغیر لائسنس کے بیک ہال فریکونسی بینڈز P2P&P2MP،بینڈز کی استعداد بڑھائی جائے گی۔

 اس سلسلے میں وزارت نے فریکونسی ایلوکیشن بورڈ(فیب) کو مراسلہ تحریر کر دیا ہے ،جس میں دریافت کیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا بینڈز موجودہ صورتحال اور فائیو جی سپیکٹرم کیلئے گنجائش کے بارے میں وزارت کو بتایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا، فائیو جی کا ٹرائل غیرتجارتی بنیادپرمحدود ماحول میں کیا گیا۔فائیوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ سرجری کابھی عملی مظاہرہ کیا گیا ۔

 فائیو جی ٹرائل کی تقریب میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی شرکت کی تھی جبکہ یواے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیمی اور چیئرمین پی ٹی اے عامر باجوہ شریک ہوئے بھی ۔

قائم مقام سی ای او پی ٹی سی ایل نے کہا کہ تھا کہ فائیو جی پاکستان کیلئے گیم چینجر ہو گا ، ڈیجیٹل پاکستان کیلئے فائیو جی مددگار ہوگا۔