ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر بجھوانے میں 35.68 فیصد اضافہ

ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر بجھوانے میں 35.68 فیصد اضافہ
کیپشن: photo credit .. mettisglobal.news

اسلام آباد :  رواں مالی سال کے دوران ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر بجھوانے میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 35.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں نے 1262.67 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 35.68 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر930.36 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں نے 123.96 ملین روپے کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12.61 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں نے 110.07 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا تھا۔

واضح رہے کہ ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زرملک بجھوانے میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹیلی نار مائیکروفنانس بنک اورچین کے اینٹ انٹرنیشنل گروپ نے حال ہی میں ایک معاہدہ کیا تھاجس کے بعد ملائشیاءسے پاکستان زرمبادلہ ملک بجھوانے کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔