بانی متحدہ کیخلاف مؤثر تحقیقات اور کارروائی چاہتے ہیں،چوہدری نثار

بانی متحدہ کیخلاف مؤثر تحقیقات اور کارروائی چاہتے ہیں،چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی اور بانی متحدہ الطاف حسین کے خلاف ریفرنس سےمتعلق تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ الطاف حسین کے خلاف موثر تحقیقات اور کارروائی چاہتے ہیں۔ توقع ہے کہ شر انگیز تقاریر کیس میں برطانیہ الطاف حسین کے خلاف اپنے قوانین کے مطابق کارروائی کرے گا۔ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ نے چوہدری نثار کو بانی متحدہ کے خلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مصنف کے بارے میں