جی ایس پی پلس، فرانس اور جرمنی کا پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

جی ایس پی پلس، فرانس اور جرمنی کا پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان
کیپشن: جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی وجہ سے پاکستان کو اب تک 15 ارب ڈالرز کا فائدہ ہو چکا ہے، گورنر پنجاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے جی ایس پلس اسٹیٹس کی تجدید کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فرانس کے سفیر مارک بریٹی اور جرمن سفیر برنارڈشلک نے اس عزم کا اظہار لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ دورہ بھارت کے دوران جرمن چانسلر کی جانب سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی وجہ سے پاکستان کو اب تک 15 ارب ڈالرز کا فائدہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے سفیر مارک بریٹی اور جرمن سفیر سے مشترکہ ملاقات انتہائی کامیاب رہی۔ دونوں ممالک نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی تجدید کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا سمجھ چکی ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مکمل تحفظ اور سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔