اسلام آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ میں سب سے بڑے ٹاکرے ، پاک بھارت میچ سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نگراں وزیراعظم نے پیغام جاری کرتے ہوئےلکھا کہ دعا ہے عزم، مہارت اور فائٹنگ کے لیے مشہور پاکستان ٹیم اسی جذبے سے کھیلے۔
نگراں وزیر اعظم نے بھارت میں موجود قومی ٹیم کو پیغام دیا کہ پوری قوم آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔
Best of luck to our cricket team for today's match against India! May you play with determination, skill, and the unwavering fighting spirit that you're known for. The entire nation is behind you, cheering for you. Let’s bring it home! ???????? #PAKvIND
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 14, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ ورلڈ کپ جیت کر پاکستان لائیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔