Get Alerts

ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع
سورس: File

احمد آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ  میں  سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت کا میچ کل کھیلا جائے گا۔

پاکستان بمقابلہ بھارت،  آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا 12 واں میچ بھارتی شہر احمد آباد کےنریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں  مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےکھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کی جانب سے عالمی ایونٹ کے اہم میچ کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ میچ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔

 کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں پر قابو پانے کیلئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

ہائی وولٹیج ٹاکرے  کے روز سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔   بھارتی میڈیا کے مطابق  ہفتے کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہفتے کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔



کل کے میچ کے لیے پچ کی صورتحال پر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر  حالیہ میچز میں بھی بیٹرز کا غلبہ رہا ہے   اور 14 اکتوبر کے پاک بھارت مقابلے میں  نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے۔


بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ  احمد آباد میں میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو اضافی باؤنس اور سوئنگ ملے گی، مڈل اوررز میں اسپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے جبکہ مجموعی طور پربیٹرز کو شاٹس کھیلنے میں آسانی ہو گی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ احمد آباد میں کھیلا گیا تھا جہاں بیٹرز نے احمد آباد میں کھل کر رنز بنائے تھے ۔

ورلڈ کپ 2023 کی کوئی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی گئی تھی لیکن بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کی جانب سے پاکستان بھارت ہائی پروفائل مقابلے سے قبل ملک کے چند بہترین موسیقاروں پر مشتمل پری میچ شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔  

ارجیت سنگھ، سکھوندر سنگھ، اور شنکر مہادیون جیسے مشہور ہندوستانی گلوکار میچ سے پہلے کی تقریب میں پرفارم کریں گے۔پاکستان بھارت میچ سے قبل تقریب مقامی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع کی جائے گی جبکہ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔ 

ٹیگز: