سائفر کیس، اسد عمر کی ضمانت منظور

سائفر کیس، اسد عمر کی ضمانت منظور
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جاری ہے۔  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اوراسد عمر کےخلاف سائفر کیس کی سماعت آج ہونی ہے، خصوصی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین اِن کیمرہ سماعت کریں گے۔


عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض  اسد عمر کی ضمانت منظور کی۔ 


اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے وکیل سلمان صفدر کے دلائل کے دوران مداخلت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر کی کیس میں تاحال گرفتاری مطلوب نہیں، ان کے خلاف کوئی ثبوت ابھی موجود نہیں، ان کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے ہیں تو عدالت کی مرضی، تفتیش کے دوران اگر کوئی ثبوت ملا تو اسد عمر کو آگاہ کیا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کے پاس ثبوت ہی نہیں تو ضمانت کنفرم کر دی جائے۔ 

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد عمر کی درخواست ضمانت پر اوپن کورٹ میں فیصلہ لکھوایا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ لکھوایا کہ پراسیکیوشن کے مطابق اسد عمر کے خلاف تاحال ثبوت نہیں، اسد عمر نے شامل تفتیش ہونے کا اظہار کیا لیکن پراسیکیوشن نے شامل تفتیش نہیں کیا، ایف آئی اے کی تفتیش کے مطابق اسد عمر کی گرفتاری مطلوب نہیں، اگر ان کی گرفتاری مطلوب ہوئی تو ایف آئی اے قانون کے مطابق چلے گی، گرفتاری مطلوب ہوئی تو ایف ائی اے ان کو پہلے آگاہ کرے گی۔

مصنف کے بارے میں