سندھ کے ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ 

سندھ کے ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ 

کراچی : کچے  میں   فوج  کےپکے  آپریشن  کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سندھ کابینہ نے  کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف  فوج،رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن  منظوری دیدی ہے۔

 نگران وزیراعلیٰ سندھ  جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی زیر صدارت  کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلےکیے گئے۔آپریشن کے دوران کچے کے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کردی جائے گی۔

اجلاس میں کراچی میں 6ماہ کیلئے رینجرز کی تعیناتی میں توسیع اور ڈرگ مافیا کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔آئی جی پولیس کو اسٹریٹ کرائم کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا  کہ شہریوں کو تحفظ دینا حکومت کا کام ہے۔ کراچی میں کوئی شخص  موبائل فون لے کر نکل نہیں سکتا ۔ یہ صورتحال کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مصنف کے بارے میں