ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستان میں آج پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستان میں آج پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد : ایران کے اسرائیل پر حملے  اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر  پاکستان میں آج سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت کا اثر پاکستانی صارفین پر منتقل کرنے کے لیے حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لٹر اور ڈیزل کے نرخوں میں ساڑھے 8 روپے فی لٹر کا اضافہ کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4 ڈالرز اور 4.50 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

ان اعدادوشمار کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 2.50 سے 2.80 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 8.50 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

 
 دلچسپ بات یہ ہے کہ پیٹرول پر کی درآمد پر پریمیم مارچ کے آخری چند دن میں 13.50 ڈالر کے مقابلے میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران تقریباً 21 فیصد کم ہو کر 10.7 ڈالر فی بیرل رہ گیا ہے اور روپیہ ایک ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 40 پیسے مضبوط ہو کر 278.20 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

حکومت نے یکم اپریل کو پٹرول کی قیمت میں 9.66 روپے فی لٹر اضافہ کیا تھا اور ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔ حکومت پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل دونوں پر 60 روپے فی لٹر ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے یہ قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔

مصنف کے بارے میں