طالبان کا امریکی عوام ، کانگریس کے نام خط ، مذاکرات پر زور

طالبان کا امریکی عوام ، کانگریس کے نام خط ، مذاکرات پر زور

کابل:افغان طالبان نے امریکی عوام اور کانگریس ارکان کے نام ایک کھلے خط میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیحی اللہ مجاہد کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں امریکی عوام اور 'امن پسند' کانگریس کے ارکان کو مخطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنی حکومت پر زور ڈالیں کے وہ پرامن ذرائع سے افغانستان کے مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کریں۔

اس خطے میں امریکی عوام اور دانشور کے سامنے افغانستان میں حالیہ تاریخ کی طویل ترین جنگ کے بارے میں کی سوالات بھی رکھے گئے ہیں اور انھیں ان کے جوابات پر غور کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

افغان عوام کی نمائندگی کا دعوی کرتے ہوئے تحریک طالبان افغانستان نے اپنے آپ کو اسلامی امارات آف افغانستان کا نام دیا ہے اور کہا کہ وہ امریکی عوام اور امن پسند کانگریس ارکان سے کہتے ہیں کہ وہ امریکی حکمرانوں پر افغانستان پر قبضہ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔