ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
سورس: File

اسلام آباد:  ‎ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت   کشمیر اور خطہ پوٹھوہار  میں آندھی،  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ‎اس دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں  چند مقا مات پر  موسلادھار  بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ‎اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش  اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ ‎تاہم دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، پشاور، مردان، کرم ،کوہاٹ ، وزیرستان اور بنوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ ‎تاہم  لاہور، منڈی بہاوالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، قصور ،شیخوپورہ  ،گوجرانوالہ، میانوالی، سر گودھا،بھکر،لیہ، تونسہ ،مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال اور فیصل آبادمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بارکھان، موسی خیل، کوہلو،  لورالائی ، ژوب،قلات اور خضدار میں   آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسیات کے مطابق سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم   کراچی اور گردو نواح میں بوندا باندی  ہو سکتی ہے۔ کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش  اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ‎

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔

مصنف کے بارے میں