مانع حمل گولیاں اب عام دستیاب ہوں گی، ایف ڈی اے کی منظوری

مانع حمل گولیاں اب عام دستیاب ہوں گی، ایف ڈی اے کی منظوری
سورس: File

واشنگٹن: امریکہ میں اب مانع حمل گولیاں اسی ریک پر دستیاب ہوں گی جہاں سےلوگ اسپرین یا آنکھوں کے قطرے خریدتے ہیں ۔ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے پہلی بار برتھ کنٹرول پلز یا مانع حمل گولیوں کی اوور دی کاؤنٹر دستیابی کی منظوری دی ہے ۔

ایف ڈی اے یا امریکہ کے محکمہ صحت اور ہیومن سروسز سے متعلق وفاقی ایجنسی،فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے پہلی بار برتھ کنٹرول پلز یا مانع حمل گولیوں کی اوور دی کاؤنٹر دستیابی کی منظوری دی ہے ۔  تاہم اب تک ان کی خریداری کے لیے ڈاکٹری نسخہ درکار تھا۔

اس بات کی اہمیت اس لیے ہے کہ امریکہ میں کچھ عام دواؤں کے سوا باقی سب ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتیں یعنی اوور دی کاؤنٹر دستیاب نہیں ہو سکتیں۔  ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد اب  برتھ کنٹرول پلز یا مانع حمل گولیوں کی اوور دی کاؤنٹر  دستیاب ہوں گی جنہیں بغیر کسی ڈاکٹر کے نسخے کے با آسانی خریدا جا سکے گا۔

ادویات بنانے والی کمپنی پیریگو نے جمعرات کو کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ، دن میں ایک بارلی جانے والی Opill نامی مانع حمل گولی کو نسخے کے بغیر فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پہلی بار یہ دوا ،فارمیسی کے کاؤنٹرز کے پیچھے سے نکل کر عام ریکس پر آ جائے گی اور اس کی فروخت پر عمر کی بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی لیکن کمپنی آئندہ برس کے آغاز تک گولی کی ترسیل شروع نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ ایف ڈی اے کی اس منظوری کا اطلاق صرف Opill نامی گولی پر ہی ہوتا ہے ، جسے منی پِلز بھی کہا جاتا ہے، اس گولی میں ایک ہی مصنوعی ہارمون ہوتا ہے اور عام طور پر دیگر گولیوں کی نسبت اس کے صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کم ہوتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں