وزیر اعظم شہباز شریف کی استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین سے ملاقات ، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اعظم شہباز شریف کی استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین سے ملاقات ، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف   استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین  کے گھر گئے۔ شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ 

وزیر اعظم  شہباز شریف نے مرحوم عالگیر ترین کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی ۔ معاون خصوصی عون چوہدری  اور  نعمان لنگڑیال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

واضح رہے کہ عالمگیر ترین نے گزشتہ ہفتے سر میں گولی مار کر نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کشی کرلی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں