خبردار،ایئر فرائنگ بھی نقصان دہ

خبردار،ایئر فرائنگ بھی نقصان دہ

کیلیفورنیا:تلے ہوئے کھانوں کے بارے میں عام تاثر یہ ہے کہ یہ نقصان دہوتے ہیں اور چربی نقصان کا باعث ہوتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی میں تبدیلی ہوئی تو ایئر فرائر کااستعمال ہونا شروع ہوگیا۔ تاہم یہ بھی تحقیق سے ثابت ہورہا ہے کہ ایئر فرائنگ بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ 

ایک نئی تحقیق کے مطابق کھانا پکانے کے بعض طریقے صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔یہ طریقے زہریلے مادے پیدا کرنے سے لے کر پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات کو بڑھانے تک کئی مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔ 

اگر آپ یہ سوچ کر ایئر فرائی کرتے ہیں کہ تلی ہوئی غذائیں آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں اور یہ وزن بڑھنے کا بھی سبب بن سکتی ہیں یا پھر اس میں موجود چکنائی آپ کے دل اور جگر کے لیے صحیح نہیں ہے تو آپ غلط ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ایئر فرائنگ بھی اتنی ہی نقصان دہ ہے جتنی ڈیپ فرائنگ لیکن اگر آپ ایئر فرائی کرتے ہوئے تھوڑا خیال رکھیں کہ اور ایسے تیل کا استعمال کریں جو چربی سے پاک ہوتو یہ آپ کے لئے نقصان دہ نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں