Get Alerts

امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں کا خاتمہ، امن کی جانب بڑی پیش رفت؛شہباز شریف

امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں کا خاتمہ، امن کی جانب بڑی پیش رفت؛شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہبا ز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے مستقل خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے، جو خطے میں امن کی جانب ایک اہم اور تاریخی پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سفارتکاری اور مذاکرات کا نتیجہ ہے، جس سے نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوگی بلکہ عالمی سطح پر بھی استحکام کے امکانات بہتر ہوں گے۔

وزیراعظم کے مطابق معاہدے کی باضابطہ تقریب 19 جون کو جنیوا میں منعقد ہوگی، جہاں پاکستان میزبانی کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، مکالمے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، اور یہ پیش رفت اسی تسلسل کا حصہ ہے۔

ٹیگز: