Get Alerts

پاک امریکہ بیٹھک: ٹرمپ دور میں تعلقات مضبوط، براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی خواہش

پاک امریکہ بیٹھک: ٹرمپ دور میں تعلقات مضبوط، براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی خواہش

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی نائب وزیر خارجہ پال کپور نے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ روابط اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس ہائی پروفائل بیٹھک میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وزیر مملکت طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں امریکی نائب وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو کھل کر سراہا۔
 وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔پاکستان نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور عوامی روابط بڑھانے کے لیے براہِ راست پروازوں کے جلد آغاز کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔
 محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے ایک دیرپا اور پُرامن حل کے لیے انتہائی پرامید ہے۔

ٹیگز: