افغانستان  نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ٹارگٹ دے دی

 افغانستان  نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ٹارگٹ دے دی

نئی دہلی: افغانستان  نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں میچ میں افغانستان نے  انگلینڈ کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں  انگلش کپتان جوز بٹلر نے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم آخری اوور میں 284 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،  گرباز 80 اور اکرام 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی اننگز کا آغاز شاندار رہا۔اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران کے درمیان  پہلی وکٹ پر 114رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم پھر  ابراہیم  کو انگلش بولر عادل رشید نے 28 رنز پر پویلین بھیجا۔

اس کے علاوہ 3 رنز بنانے کے بعد  نئے آنے والے بیٹر رحمت شاہ بھی عادل رشید کا شکار بنے ۔ رحمان اللہ گرباز بھی 80 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمرزئی کو لیونگ اسٹون نے 19 رنز پر آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں