سابق کپتان یونس خان ایک مرتبہ پھر پی سی بی سے ناراض ہوگئے

سابق کپتان یونس خان ایک مرتبہ پھر پی سی بی سے ناراض ہوگئے
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان پی سی بی سے ناراض ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونس خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے کوچنگ لیول تھری کورس کرنے کیلئے لاہور بلایا تھا اور ٹھہرنے کیلئے کمرہ نہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق اداکارہ عائشہ خان کے ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

یونس خان نے ویڈیو پیغام میں اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی اور کمرہ نہ ملنے پرناراض ہوکر واپس کراچی چلے گئے۔خیال رہے کہ سابق کپتان لاہور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ لیول تھری کورس شروع ہونے سے ایک دن پہلے پہنچے تھے مگر کمرہ نہ ملنے پر ناراض ہوگئے کیونکہ ان کو کسی اور کے کمرے میں ٹھہرا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پی سی بی سے ناراض ہوکرواپس کراچی چلے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ایم این اے نواب شیر وسیر کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ

خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ یونس خان پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوئے ہوں بلکہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بورڈ کی جانب سے الوداعی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا،فواد عالم کی منتخب سکواڈ کو مبارکباد

اپنے ٹویٹر پیغام میں مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ مئی میں ریٹائر ہوئے، پانچ ماہ بعد الوداعی تقریب سمجھ سے باہر ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے 14 ستمبر کو سابق کپتان مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کرنے پر غورشرو ع کر دیا
میڈیا سے گفتگو میںیونس خان نے کہا تھا کہ بورڈ صرف پاکستانی کرکٹرز کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے، کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اگر پی سی بی تنقید کرنے والے یا سفارش کی بنیاد پر سابق کرکٹرز کو نوکری دیتا ہے تو ان کرکٹرز کی عزت نفس کو مجروح نہ کرے جو بورڈ سے اصولوں کی بات کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں