ٹرمپ نے ”مشن تکمیل کو پہنچا “ ٹوئٹ کی وضاحت کر دی

ٹرمپ نے ”مشن تکمیل کو پہنچا “ ٹوئٹ کی وضاحت کر دی
کیپشن: فوٹو: فائل

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے شام میں کیے گئے میزائل حملے کے حوالے سے انہوں نے 'مشن تکمیل کو پہنچا' کے الفاظ صحیح معنوں میں استعمال کیے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ شام پر کیا گیا میزائل حملہ کامیاب رہا، لیکن جعلی خبریں نشر کرنے والے ادارے نے الفاظ مشن مکمل ہوا کے منفی معنی اخذ کیے۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اب یہ کہا جائے گا کہ یہ ایک فوجی اصطلاح ہے جو بڑے حملوں کے لے استعمال کی جاتی ہے، ماضی کے دور سے نکل آئیں اور اس لفظ کا استعمال کریں۔
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے بتایا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے دمشق کے شہریوں پر حملہ نہیں کیا، بلکہ صرف شام میں موجود کیمیائی ہتھیاروں کی مشتبہ تنصیبات پر میزائل حملے کیے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ٹویٹ سے قبل ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 'گزشتہ شب ایک مکمل کارروائی کی گئی، فرانس اور برطانیہ کو ان کی دانشمندی اور ان کی بہترین فوجی طاقت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس سے بہتر نتیجہ نہیں نکل سکتا تھا، مشن تکیمل کو پہنچا۔