Get Alerts

امریکی صدر کا یوکرین کو جنگ بندی کا مشورہ

امریکی صدر کا یوکرین کو جنگ بندی کا مشورہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو مشورہ دیں گے کہ روس کے ساتھ جلد از جلد جنگ بندی معاہدہ کر لے۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یوکرین میں مزید ہلاکتیں نہیں دیکھنا چاہتے اور موجودہ خون ریزی کو ختم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس ایک بڑی طاقت ہے اور یوکرین کو جنگ بندی کی طرف آگے بڑھنا چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا، "ہم روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں، لیکن یوکرین کو رضا مندی ظاہر کرنی ہوگی۔"

مزید برآں، امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ بندی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی تنازعات میں امن قائم کروایا، جن میں کانگو، روانڈا، تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور ایران و اسرائیل کے درمیان تنازعات شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کی مداخلت کے بغیر پاکستان اور بھارت نیوکلیئر جنگ تک پہنچ سکتے تھے۔

ٹیگز: