Get Alerts

نئے صوبوں کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان، پھر سندھ کو ہوگا: میاں عامر محمود

نئے صوبوں کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان، پھر سندھ کو ہوگا: میاں عامر محمود

اسلام آباد: ایس ڈی پی آئی کے زیرِ اہتمام مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو، دوسرے نمبر پر سندھ جبکہ پنجاب کو اس کا فائدہ بعد میں ہوگا۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، ہم تقسیم کی نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کی بات کررہے ہیں۔ ملک لوگوں سے بنتا ہے اور جگہ لوگوں کے فائدے کے لیے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے، اسی وجہ سے زیادہ وسائل بھی پنجاب کے حصے میں آتے ہیں۔ وسائل کی تقسیم این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہوتی ہے، تاہم این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کے باوجود پنجاب پر انگلی اٹھائی جاتی ہے۔

میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام سے انتظامی امور بہتر اور عوام کو سہولیات کی فراہمی آسان ہوسکتی ہے۔ سیاستدانوں کا احتساب اداروں کے بجائے عوام بہتر انداز میں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کی بات کسی تقسیم کے ایجنڈے کے تحت نہیں کی جارہی بلکہ مقصد عوام کی ویلفیئر اور وسائل کو عوام تک بہتر انداز میں پہنچانا ہے۔

ٹیگز: