فرانس میں برڈ فلو سے 33 لاکھ مرغیاں اور پرندے ہلاک

فرانس میں برڈ فلو سے 33 لاکھ مرغیاں اور پرندے ہلاک

پیرس : فرانسیسی حکام کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں پھیلنے والی بیماری برڈ فلو سے اب تک تقریباً 33 لاکھ مرغیاں اور پرندے یا تو ہلاک ہو چکے ہیں یا انہیں تلف کر دیا گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ مطابق حکام نے کہا ہے کہ ان پرندوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ ملک کے جنوب مغرب سے برڈ فلو کے وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات روزانہ بنیادوں پر موصول ہو رہی ہیں۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران یہ وائرس نہ صرف یورپ بلکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی پھیلا ہے،تاہم یورپ میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک فرانس اور ہنگری ہیں۔