آپ کے پاس کوئی پلان نہیں تھا تو لندن سے کیا لینے آئے ؟ پی پی وزرا کی اسحاق ڈار پر شدید تنقید، وزیر اعظم بھی متفق، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی 

آپ کے پاس کوئی پلان نہیں تھا تو لندن سے کیا لینے آئے ؟ پی پی وزرا کی اسحاق ڈار پر شدید تنقید، وزیر اعظم بھی متفق، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی 
سورس: PTV

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے وزرا نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی پلان نہیں تھا تو لندن سے کیا لینے آئے تھے۔ 

سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کابینہ کی اندرونی کہانی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ  اسحاق ڈار پر کابینہ اجلاس میں  پی پی کے وزیروں نے زبانی لاٹھی چارج کیا ہے ۔ بلاول بھٹو، نوید قمر، قمرالزماں کائرہ، شیری رحمن تک سب نے ڈار کو کھری کھری سنا دیں۔ وزیر اعظم نے بھی پی پی پی سے اتفاق کیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے آغاز کرنے کا کہا تو بلاول بھٹو نے اپنے وزرا کو پہلے بولنے دیا۔پیپلز پارٹی وزراء نے اسحاق ڈار پر تنقید کی جس کا اسحاق ڈار کے پاس جواب نہیں تھا۔ 

شیری رحمان نے کہا کہ جب پلان نہیں تھا تو لندن سے کس لیےآئے ۔ بلاول بھٹونے کہا کہ بیرون ملک ڈونرزسے اعلانات کرائے اسحاق ڈار نے کچھ نہیں کیا۔ سیلاب کی صورتحال کو کیش نہیں کیا گیا اتنا اچھا موقع تھا سب ضائع کردیا۔ 

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اوور کانفیڈنس اور بڑے بول لے ڈوبے ہیں۔ خصوصا ان کا مفتاح اسماعیل کو یہ طعنہ دینا میرے پاس آئی ایم ایف ڈیل کرنے کا تیس سالہ تجربہ ہے تمہارے پاس کیا ہے ؟ اسی وجہ سے ملک کو یہ حالات دیکھنا پڑے۔ 

مصنف کے بارے میں