اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ شنگھائی میں منعقد ہونے والی عالمی اے آئی کانفرنس 2026 میں شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار کانفرنس کے مختلف اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
نائب وزیراعظم پاکستان کی جانب سے عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کے قیام کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔ اس دورے کو مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔