لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے عوام کے لیے ایک تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، جو ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کا عملی ثبوت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صحافیوں اور فنکاروں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے تاکہ وہ علاج معالجے کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب میں فلم سٹی کی تعمیر کا منصوبہ زیر غور ہے جبکہ صحافیوں کو رہائشی سہولیات دینے کے لیے فیز ٹو کا عمل بھی تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریم نواز صحافیوں کو خود الاٹمنٹ لیٹرز دیں گی۔